
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آکر کسی سے انتقام نہیں لیتے، ہم غریب کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کامیاب مظاہرے منعقد کرنے پر جیالوں کو شاباش دی اور اپنے بیان میں کہا کہ ہم جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں مہنگائی پر قابو پانا کونسا مشکل کام ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454125667902267405
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 2 بدترین سیلاب آئے مگر ہم نے نہ مہنگائی ہونے دی نہ انسانی خواراک میں کمی ہونے دی، ہم غریب کے ہیں غریب ہمارے ہیں اسی لیے ہم غریب کی مشکلات میں کمی کیلئے اقدامات کرتے ہیں، اس وقت ملک کا ہر شخص مہنگائی اور بے روزگاری سے متاثر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454125674730512397
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے کراچی کے ریگل چوک میں ہونے والے احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج مہنگائی ، نااہلی، بدانتظامی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، پیپلزپارٹی کے کراچی سے شروع ہونے والے احتجاج سے دمادم مست قلند ر ہوگا، آپ کی آوازبنی گالہ اور اسلام آباد ریڈ زون تک پہنچنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی کے دن گنے جاچکے ہیں اور عمران خان کےسارے صفحات بھی پھٹ چکے ہیں یہی نہیں بلکہ عمران خان کو ملنے والی سیلکٹرز کی بیساکھیاں بھی چلی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18zardari.jpg