
لاہور: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی بہو عائشہ کو شادی پر کیا تحفہ دیا ؟ شادی کے بھاری اخراجات کہاں سے پورے کئے؟کیپٹن صفدر کے صحافیوں کو دلچسپ جوابات
مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صحافیوں کی جانب سے اپنے بیٹے کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔
ایک صحافی نے ان سے انکے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں پوچھا کہ شادی پر اتنے اخراجات کس نے کیے
اس پر کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ ہم صوفی اور پیروں فقیروں کی اولاد ہیں لاکھوں میں مریدین ہیں۔ ہمارے گھر تو روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔ اس میں ابہام کیا ہے پیروں نے بھی کبھی کوئی کام کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1473263063981776899
ایک صحافی نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی بہو کو شادی پر کیا تحفہ دیا ہے؟ جس پر کیپٹن صفدر نے کہا میں نےاسے لمبی زندگی، صحت اور تندرستی کی دعا دی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جس طرح اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے اللہ سب کے بیٹوں کو اچھی بیویاں دے اور سب کی بیٹوں کو اللہ اچھے داماد دے جس طرح اللہ نے نواز شریف کو میری شکل میں داماد دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جنید صفدر کی شادی پر اسلئے گانا نہیں گایا کہ کہیں مریم نواز کا گانا خراب نہ ہوجائے، میں تو ابھی بھی اپنی شادی کے گانے گارہا ہوں۔
ایک صحافی نے کیپٹن صفدر سے جنید صفدر کی سیاست میں آمد سے متعلق سوال کیا تو کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ وکیل کا بیٹاو کیل بنے، ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بنے، پیر کا بیٹا گدی نشین بنے تو سیاستدان کا بیٹا سیاستدان کیوں نہیں بن سکتا۔
انکا مزید کہناتھا کہ جنید صفدر 3 سال کی عمر میں اٹک قلعے میں قید اپنے نانا کے سینے سے لگ کر روتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/captain11311.jpg
Last edited by a moderator: