jigrot
Minister (2k+ posts)
دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی طاقتوں کے توازن بگڑ گئے سائنس نے اتنی ترقی کر لی کے انسانوں کی جگہ روبوٹ آگئے مگر ہم ہیں کہ بال کی کھال اترنے پر بضد ہیں چھوٹے چھوٹے گروپس میں تقسیم ہیں ہماری حالت ایسی ہے کہ ہم ایک محلہ تو کیا ایک خاندان میں بھی مل کر نہیں رہتے اور چھوٹے چوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہیں مزہب سے کوسوں دور اور شیطان کی گود میں بیٹھے ہیں ہر شخص لالچی ، کرپٹ اور چور ہے دیانت داری تو قریب سے نہیں گزری دوسروں کا مال کھانا اور لوگوں کو دھوکہ دینا قابل فخر سمجھا جاتا ہے ایسے حالات میں لوگوں کو سیدھے راستے پر لانے کا کام جن کے سپرد ہے وہ بھی اپنی اپنی دھن میں مگن لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اور وہ بھی چند سکوں کی خاطر۔ تجزیہ کاروں کو دیکھیں ان کے پاس علم نہیں مگر وہ اپنے تجزیہ پیش کررہے ہیں ۔ سحافی جھوٹ پھیلا رہے ہیں ۔ فوجی کسی دوسرے ملک کی خدمت میں مررہے ہیں ۔ جاہل مولویوں نے تو دین کا جنازہ ہی نکال دیا ہے اور انصاف فراہم کرنے والے ادارے خود اپنے ہاتھوں سے انصاف کا قتل کر رہے ہیں یہ سب کیسے ہوا اور کیوں ہوا اس کا صرف ایک ہی جواب ہے کہ مسلمان بہت طاقتور تھے اسلام کے جھنڈے تلے متحد ان کی طاقت کو ختم کرنے کے لیے ان کو طقسیم کیا گیا ان پر غدار حکمران مسلط کئے گئے ان جاسوس چھوڑے گئے رقم خرچ کی گئ تا کہ مسلمان تقسیم ہوجائیں اور ان کی طاقت ختم ہوجائے اور دشمن نے اپنی چال کامیابی سے چلی اور آج مسلمان تقسیم ہیں اب یہ اپنے مزہب سے دور ہیں متحد ہونے کی بات نہیں کرتے چھوٹے چوٹے ٹولوں میں بٹے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کاروں کو دیکھ لیں وہ آپ کو گمراہی کی طرف لے کر جاتے ، مولوی آپ کو تفرقہ میں ڈالتے ہیں ، منصف انصاف نہیں کرتا ، سیاست دان قانون نہیں بناتا اور فوجی آپ کو تحفظ فراہم نہیں کرتا یہ مفت میں کچھ نہیں کرتے سب اپنا اپنا حصہ لے کر چلتے بنتے ہیں دنیا کے حالات سے باخبر رہیں آپ کو سب سمجھ آجائے گا کہ یہ چھوٹے چھوٹے کارندے کیا خدمات انجام دے رہے ہیں