ہلال احمر پاکستان کی بڑی کامیابی، ریڈ کراس کا اربوں روپے امداد کا اعلان

red-flood-pak-hiall.jpg


انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلال احمر پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس(آئی ایف آر سی) نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے خطیر مالیت کی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق پہلے مرحلے میں ریڈ کراس کی جانب سے فوری طور پر 20 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کردی گئی ہے جبکہ بقیہ رقم کی منتقلی بھی جلد ممکن بنادی جائےگی۔

ریڈ کراس کی جانب سےامداد کے اعلان اور فوری طور پر 20 کروڑ روپے کی منتقلی پر ہلال احمرپاکستان کےچیئرمین ابرار الحق نے آئی ایف آر سی کا شکریہ ادا کیا۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Shukar manayen k kafiron ki red cross hay warna apnay musalman bahi tou sotay rehtay hayn aur jab tak koi matlab na nikalwana ho, koi help nhi aati
 

Back
Top