
پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
شماریات بیورو کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار حساس پرائس انڈیکیٹر(ایس پی آئی) کے مطابق مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ08 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
خبررساں ادارے ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی کی بنیادی وجہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے آنے والی کمی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 3جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ریکارڈ کی گئی مہنگائی کی شرح میں 1اعشاریہ 35 فیصد اضافے کے برعکس 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں شرح اضافے کے بجائے نیچے جاتے ہوئے دکھائی دی۔
رپورٹ کے مطابق ماہانہ 17 ہزار 732 روپے سے کم کمانےوالے سب سے کم آمدنی والے افراد کیلئے اس ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ماہانہ44ہزار175 روپے سے زائد آمدنی والے افراد کیلئے اس شرح میں صرف صفر اعشاریہ صفر 4 فیصد کمی آئی۔
10 فروری کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران جن اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 1اعشاریہ49 فیصد، گندم کے آٹاصفر اعشاریہ15 فیصد ،آلو2اعشاریہ 92 فیصد، پیاز 2اعشاریہ66 فیصد، ٹماٹر14اعشاریہ86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح چینی 1اعشاریہ 43 فیصد، دال مونگ صفر اعشاریہ 99 فیصد، دال ماش 3اعشاریہ 37 فیصد، دال مسور صفر اعشاریہ 13 فیصد، دال چنا صفر اعشایہ 48 فیصد ، گڑ صفر اعشاریہ 39 فیصد، جبکہ تیار چائےصفر اعشاریہ5 فیصد سستی ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے میں چکن 5اعشاریہ65 فیصد، لہسن 7اعشاریہ03 فیصد، کیلے 3اعشاریہ57 فیصد اور نمک1اعشاریہ 81 فیصد مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8menhgai.jpg