ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

3mehngaimekami.png

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی سامنے آگئی۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 37.33 فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے ، لہسن کی قیمت میں 21 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا، دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ اور ماچس بھی مہنگے ہوئے۔

زندہ مرغی 15 روپے 14 پیسے، چینی 2 روپے 49 پیسے ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 19 روپے 12 پیسے تک سستا ہو گیا۔

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی عوام کی مشکلات کم نہ کر سکی, عوام کے لئے روزمرہ کی اشیائے ضروریہ خریدنا مشکل ہی ہے, پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے کسی کام کی نہیں, شہریوں کا جینا محال ہوگیا
 

Back
Top