ہر تنگی کے ساتھ فراخی اور ہرکرب کے پہلو میں کشادگی ہے

Amal

Chief Minister (5k+ posts)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى (5) وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى (6) فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى - الليل: 5- 7
جس نے دیا( اللہ کی راہ میں) اور ڈرا(اپنے رب سے) اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے۔

متقین اور اہل خرد کے ذہنوں میں نقش ہوتا ہے کہ اللہ نے ان کے ساتھ ایسا سچا وعدہ کیا ہے وہ وعدہ یہ ہے کہ ہر مشکل کےساتھ آسانی ، ہر تنگی کے ساتھ فراخی اور ہرکرب کے پہلو میں کشادگی ہے۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں​
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (5) إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - الشرح: 5، 6
’’ پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔‘‘
سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا - الطلاق: 7
’’اللہ تنگی کے بعد آسانی و فراغت بھی کر دے گا۔ ‘‘

ومن يسَّرَ على مُعسِرٍ يسَّرَ الله عليه في الدنيا والآخرة - أخرجه مسلم في - صحيح
’’جو مشکل میں مبتلا انسان کو آسانی بہم پہنچاتا ہے اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کو آسانی فراہم کرتے ہیں۔‘‘
اس سب کی بنیاد ایک چیز ہے اور وہ ہے تقویٰ، جو کہ بہترین زاد راہ اور اللہ سے ملاقات کی بہترین تیاری کا دوسرا نام ہے۔
ہر مشکل آسان ہو جاتی ھے. ھر مسئلےکا حل نکل آتا ھے. بس ھمت، صبر اور سب سے بہترین خاموشی سے اپنے رب سے بات کرنا تنہائی میں اکیلے. بس آپ اور آپکا رب_
راستوں کا پتہ مل جاتا ھے…ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﭘﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﭘﮭﺮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﺍللہ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺁﺳﺎﻥ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ , ﺍﭘﻨﯽ ﭼﺎﮨﺖ ﺑﺲ ﯾﮩﯽ ہونی چاہیئے ﮐﮧ ﺟﻮ ﺍللہ ﭼﺎﮨﮯ
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو دنیا کی اور آخرت کی بہترین خوشیوں سے نوازیں .اللہ ھم آمین یا رب العالمین


21559045_1555285361196817_2339169758411188583_n.jpg


 
Last edited by a moderator: