ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ کا رمضان میں حرف بہ حرف قرآن پاک پڑھنے کاانکشاف

quran-e-pak-wl-smith.jpg


ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ کا ماہِ رمضان میں حرف بہ حرف قرآن پاک پڑھنے کا انکشاف

ہالی ووڈ سُپر اسٹار ول اسمتھ نےرمصان المبارک کی مناسبت سے بڑا انکشاف کردیا, انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ماہِ رمضان میں پورا قرآن پاک پڑھا اور مقدس کتاب کی تعلیمات سے بےحد متاثر ہوئے,ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے ‘بگ ٹائم پوڈ کاسٹ’ میں شرکت کی، اُنہوں نے کہا کہ میں گزشتہ دو سال سے ایک مشکل وقت گزار رہا تھا، میں بہت پریشان تھا، اسی دوران میں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھنے کا فیصلہ کیا۔

ول اسمتھ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر میں نے ماہِ رمضان میں حرف بہ حرف قرآن پاک پڑھا اور قرآن پاک میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعات دیکھ کر حیران رہ گیا,قرآن پاک کی سادگی نے مجھے بہت متاثر کیا، یہ مقدس کتاب بہت آسان ہے اور قرآن پاک میں زندگی کا ہر پہلو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، ہم قرآن پاک پڑھتے ہوئے کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوسکتے۔

اُنہوں نے کہا کہ تورات سے لیکر بائبل اور پھر قرآن پاک تک سب کچھ مجھے ایک ہی کہانی کی طرح لگ رہا تھا، ابراہیم علیہ السلام کو انبیاءکے والد اور ان کی نسل سے اسماعیل علیہ السلام اور اسحاق علیہ السلام آئے، اس سلسلہ نبوت کی پوری تصویر کو سمجھنا بے حد خوبصورت تھا۔مجھے قرآن پاک پڑھ کر دلی سکون ملا,ول اسمتھ نے مزید کہا کہ قرآن پاک میں بہت سارے واقعات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں تو میں یہ مقدس کتاب پڑھتے ہوئے تمام واقعات کو ذہن میں تصور کرتا تھا,


انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری زندگی میں روحانیت کی تلاش تھی۔ یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا میں نے تمام مقدس کتابیں پڑھیں ہیں تورات، بائبل اور قرآن سب ایک کہانی کی طرح لگتا ہے۔ ان کے درمیان تعلق نہیں ٹوٹتا,خلیجی ملک کے بارے میں بتاتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ یہ ان کا سعودیہ عرب کا تیسرا دورہ ہے۔ اور ابھیں سعودی عرب میں رہنا اچھا لگتا ہے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
And when anyone becomes a Muslim, Mullahs tell him that it is all nice that you read the Quran and Allah opened up your heart towards the real deen of Allah by reading his book but now forget about it, now you have to believe and follow these man made books and the laws and gibberish in them.

Which leaves the new Muslim scratching his head, wait a minute where did all of this come form?