
اے آر وائے نیوز کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے عوام کو گیس بحران میں بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاری معاوضہ اور مراعات کے مزے لوٹنے والے ایم ڈی سوئی سدرن عمران منیار نیو ایئر منانے امریکا روانہ ہو گئے۔
9 روز کی چھٹیوں پر روانہ ہونے سے صرف ایک دن قبل ایم ڈی عمران منیار نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں گیس بحران کے مزید سنگین ہونے سے متعلق خبردار کیا تھا اور ساتھ میں عوام سے تعاون کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے ایم ڈی سوئی سدرن عمران منیار کو بھاری تنخواہ و مراعات پر بیرون ملک سے بھرتی کیا گیا تھا۔ ایم ڈی سوئی سدرن نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ گیس لوڈ منیجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو اولین ترجیح حاصل ہے سسٹم میں دسمبر میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا ہے ایس ایس جی سی کو جنوری میں250 ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
ایم ڈی نے مزید کہا تھا کہ سوئی سدرن گھریلوصارفین تک گیس پہنچانے کیلئےہر ممکن کوشش کر رہا ہے کیپٹو پلانٹس کو گیس سپلائی منقطع کرکے دیگر سیکٹرز کو فراہم کی جارہی تھی دو دن پہلے صنعتوں کیساتھ ایک منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ غیر برآمدی سیکٹر کو گیس سپلائی کمی میں ہفتے میں 36 گھنٹے لازمی محدود کیا جائے گا یہی نہیں گیس بندش کو آج یعنی 27 دسمبر 2021 سے نافذالعمل کیا جا رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gas.jpg
Last edited: