
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں فوری طور پر اعلان کرتا ہوں کہ میں اپنی سرکاری یا غیر سرکاری تفصیلات یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تحت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی بھی متنازعہ پوسٹ/مذہب مخالف پوسٹس کا ذمہ دار نہیں
انہوں نے کہا کہ کل سی ٹی ڈی اور ایجنسیوں مل کر میرے گھر پر دھاوا بولا گھر کے دروازے توڑے اور گھر میں موجود افراد کو ہراساں کیا. میں مشکل سے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا اور اب محفوظ مقام پر موجود ہوں
https://twitter.com/x/status/1759125303459196963
انکا مزید کہنا تھا کہ میرا لیپ ٹاپ بھی اٹھا لیا گیا ہے میں اس گندے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گا اور میں ائی جی اسلام اباد اور ایس ایس پی آپریشن کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا اور کل اگر میرے اکاؤنٹ سے توہین مذہب یا کسی طرح کی بھی کوئی مواد شائع کیا جاتا ہے تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں اور میں قانون کا سہارا لوں گا
https://twitter.com/x/status/1759128903036060096
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shei1h1i1h13.jpg