
دنیا کی آئی ٹی کمپنی گوگل نے اپنا ویب براؤزر 'کروم' استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کردیا ہے۔
خبررساں ادارے ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے کروم استعمال کرنےو الے صارفین کو ایک سائبر حملے کے خدشے کے پیش نظر خبردار کیا ہے اور ساتھ ہی اضافی سیکیورٹی اور فیچرز کے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز بھی دیدی ہے۔
رپورٹ میں امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوگل نے کروم استعمال کرنے والے صارفین کو ایک وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کروم پر خطرناک سائبر ہیکرز کے حملے کا خدشہ ہے جس کے نیتجے میں صارفین کی قیمتی معلومات لیک ہوسکتی ہیں۔

گوگل نے اپنے ایک بلاگ میں یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ کروم میں سیکیورٹی کے حوالے سے خامیاں اور پیچیدگیاں سامنے آئی ہیں جس سے ہیکرز کیلئے کروم پر حملہ آسان ہوگیا ہے۔
گوگل کے مطابق ان سنگین نوعیت کی سیکیورٹی خامیوں کی وجہ سے ہیکرز کروم پر حملہ کرکے صارفین کا قیمتی ڈیٹا چراسکتے ہیں لہذا صارفین فوری طور پر کروم کے نئے اپ ڈیٹڈ ورژن کو انسٹال کرلیں اور اس خدشے سے محفوظ رہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/NLbtDD8/chome.jpg
Last edited by a moderator: