
دنیا کی مشہور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے شریک بانی اور سی ای او کے استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ بھی بھارتی نژاد آئی ٹی ایکسپرٹس کے پاس آگیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آئی ٹی ایکسپرٹس گوگل، آئی ابی ایم اور مائیکروسافٹ کے بعد اب ٹویٹر کا اعلی عہدہ بھی بھارتی آئی ٹی ایکسپرٹس کے پاس آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کے بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او )جیک ڈورسی نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
جیک ڈورسی نے ٹویٹر پر اپنے استعفے کی نقل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ مجھے اب پتا چل گیا ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں کی مدد کے بغیر بھی آگے بڑھنے کے قابل ہوچکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1465347002426867720
سی ای او جیک ڈورسی کے استعفے کے بعد ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ بھارتی نژاد چیف ٹیکنیکل آفیسر پراگ اگروال کے پاس آگیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ بھارتی نژاد آئی ٹی ایکسپرٹ کے پاس آنے سے پہلے دنیا کی بڑی بڑی آئی ٹی کمپنیوں میں بھارتی ماہرین اہم عہدوں پر براجمان ہیں، گوگل کے سی ای او سندر پیچائی بھی بھارتی نژاد ہیں، مائیکروسافٹ کی سیتا ناڈیلا اور آئی بی ایم کے سی ای او اروند کرشنا بھی بھارتی نژاد ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/parag-agarwl112.jpg