
کراچی: سے گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم نے خود کو گورنر ہاؤس کا ملازم ظاہر کرکے کئی خواتین کو نوکری کا لالچ دیا اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر دستاویزات کے بہانے خواتین سے ملاقات کرتا تھا اور انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر اپنی درندگی کا نشانہ بناتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1848997798168961424
تفتیش کے دوران ملزم نے کئی خواتین کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4ghouussisndjhdjhjd.png