
اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پنجاب میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ علیم خان اور ترین گروپ نے پنجاب حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا امید کرتا ہوں علیم خان کے تحفظات وزیراعظم دور کریں گے۔
لاہور میں علیم خان سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ نے میڈیا سے کہا کہ علیم خان میرے ساتھ ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں وہ آج بھی عمران خان کیساتھ ہیں جس پر خوشی ہے علیم خان، جہانگیرترین اور گروپ کے اپنے تحفظات ہیں۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ علیم خان کی جانب سے پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات کا برملا اظہار کیا گیا۔ یہ ایسے تحفظات ہیں جو ہماری حکومت کے فائدے میں ہیں تحفظات ایسے ہیں جن کو دور کریں گے تو ہماری حکومت کا ہی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تحفظات وزیراعظم عمران خان کےسامنے پیش کروں گا امید ہے وزیراعظم عمران خان تحفظات کو دور کریں گے۔ پی ٹی آئی حکومت مضبوطی کیساتھ ہر جگہ کھڑی ہے 24 گھنٹے میں نظر آئے گا کہ ہم سب ایک پیج پرہوں گے۔
خبر رساں ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیم خان سے ہونے والی ملاقات میں پنجاب اور وفاق میں تبدیلیوں سے متعلق اہم گفتگو کی گئی ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ علیم خان بہت جلد دورہ برطانیہ کرنے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر علیم خان کا نام تجویز کیا ہے۔
یہی نہیں سیاسی صورتحال کے پیش نظر چودھری برادران آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ جب کہ مسلم لیگ ق کے ارکان کا خیال ہے کہ علیم سے عثمان بزدار بہتر وزیر اعلیٰ ہیں۔ ق لیگ کی جانب سے علیم خان کے نام کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب مسترد کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترین گروپ کے 12 ایم پی اے بھی مسلم لیگ ق کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان 12 ارکان نے چوہدری برادران کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ترین گروپ کے ارکان اسمبلی نے چوہدری بردارن سے کہا ہے کہ جب بھی آواز دیں ہم حاضر ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan%20and%20aleem.jpg
Last edited by a moderator: