
بلوچستان کے تین ناراض وزیروں کے استعفیٰ گورنر سید ظہور احمد آغا نے منظور کرلیے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل گورنر بلوچستان کو استعفیٰ پیش کرنےو الے ناراض وزراء کے استعفیٰ منظور کرلیے گئے ہیں ان وزراء میں وزیر خزانہ ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمان کھیتران اور اسد بلوچ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزراء کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے کی جانب سے جاری کیا جائے گاتاہم مستعفیٰ ہونے والے4 پارلیمانی سیکریٹریز کے استعفی منظور نہیں کیے گئے ہیں۔
ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق قانون کے مطابق پارلیمانی سیکریٹریز کا استعفیٰ گورنر منظور نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان سے اختلافات شدید ہونے کے بعد 2 روز قبل 3صوبائی وزراء اور 2 مشیروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے استعفے وزیر خزانہ ظہور بلیدی کو جمع کروادیئے تھے جو بعد میں گورنر بلوچستان کو بھجوادیئے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5%20resgn.jpg