گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کردیا

gujranwlw.jpg

گوجرانوالا میں 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کردیا

گوجرانوالا میں 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔


بچہ برقعہ پہن کر آیا اور ماں کا پیچھا کرکے گلی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نادیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا، ملزم بچے سجاول نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچے نے پولیس پر بھی فائرنگ کی جس سے اہلکاروں کی جان بمشکل بچی۔

پولیس نے بچے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

kuch saalon kay baad yeh Bacha Nooron ya Murdarion ka RANA DALA —- Ya NASIR BUTT bunnay ga aur in kay liye Qatal o gharat karay ga​

 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
ab pata nae junaid safdar ko kab ghairat aaey ge., garage ka haal roz dekhta hai par abhe tak ghairat nahe khae hahahaha