گوجرانوالہ میں معطل پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے سڑک کنارے اپنی عدالت لگالی
گوجرانولہ میں معطل پولیس ہیڈکانسٹیبل نے سڑک کنارے ہی اپنی عدالت لگالی,پولیس کانسٹیبل کی پستول لہراتے شہریوں کو اُلٹا لٹا کر تفتیش کرنے کی ویڈیو سامنےآگئی،
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او نے ہیڈ کانسٹیبل شاہد نواز کو معطل کردیاگیا,معطلی کےاگلے روز ہیڈ کانسٹیبل نےٹرک ڈرائیور سے 25ہزار روپے لوٹ لیے, پولیس نےڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا لیکن گرفتاری اب تک نہ ہوسکی۔
کراچی ڈیفنس کے علاقے دو دریا پر 4 نوجوان پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گئے،متاثرہ شہری فراز کے مطابق ہم 4 دوست 2 موٹرسائیکلوں پر دو دریا آئے تھے،اس دوران موٹرسائیکل پر باوردی 2 پولیس اہلکار ہمارے پاس آئے اور ہمیں کہا کہ تمہیں تھانے لے جاکر بند کر دیں گے
پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ایس ایچ او نے ہمیں 50 موٹرسائیکلیں بند کرنے کا کہا ہے،پولیس اہلکاروں نے ہم سے کہا 5ہزار دو نہیں تو تم لوگوں پر مقدمہ درج کرینگے،متاثرہ فراز نے مزید بتایا کہ ہم نے 2ہزار روپے دئے تو ہماری جان چھوٹی،ہمارے پاس پیسے نہیں تھے بڑی مشکل سے واپس گھر پہنچے،شہری کا کہنا تھاکہ اہلکاروں نے اپنا نام شاہد گجر اور کاشف بتایا،
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دودریا کا علاقہ ساحل تھانے کی حدود میں آتا ہے، ساحل تھانے میں اور اس سے متصل درخشاں تھانے میں اس نام کے اہلکار نہیں ہیں،ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےواقعہ کی شفاف انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں،سائوتھ زون میں شہریوں کے ساتھ غلط رویہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police head kn guj.jpg