
گوجرانوالہ کے علاقے جامکے چٹھہ کے رہائشی جنونی عاشق نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لئے اپنی بتیسی توڑ کر سارے دانتوں کا ہار بنا کر محبوبہ کو پیش کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مدثرنامی جنونی نوجوان نے اپنے سارے دانت توڑ کر ہار میں پرو لئے اور بطور تحفہ اپنی محبوبہ کو پیش کر دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ نے اپنے دوست مدثر کو زیادہ کھانے کا طعنہ دیا تھا۔
طعنہ سننے کے بعد طیش میں آکر 16 سالہ مدثر نے کہا کہ نہ میرے دانت رہیں گے نہ ہی میں زیادہ کھانا کھا سکوں گا، اور اس نے دونوں جبڑوں سے دانت نکال کر ہار بنایا اور اسے اپنی محبوبہ کو پیش کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1462463099257171976
سوشل میڈیا پر مدثر کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اسے سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کا واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا تھا جہاں ایک لڑکے نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے تمام دانتوں کا ہار بنا کر پیش کیا تھا۔
اس نوجوان نے بعد ازاں اپنی بغیر دانتوں والی مسکراہٹ کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیاتھا اور یہ تصویر بھی کافی وائرل ہوئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1460315244094537732
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1lovegigt.jpg