گوتم اڈانی کی کمپنی کو مجموعی طور پر 100 ارب ڈالرز کانقصان

gauhssh.jpg


بھارت کے مشہور اڈانی گروپ نے اپنے شیئرز کی فروخت روک دی ہے، کمپنی کو مجموعی طور پر 100 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈانی گروپ نے ڈھائی ارب ڈالر کے شیئرز کی فروخت روکی ہےجس سے مجموعی طور پر گروپ کو 100 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے، اس نقصان کے بعد ایشیاء کے امیر ترین شخص ہونےکاا اعزاز بھی کھوبیٹحے ہیں۔


عالمی ریٹنگ ایجنسی فوربز کی فہرست میں گزشتہ ہفتے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے تاہم آج ہونےو الے نقصانات کے بعد وہ 16ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


عالمی ریٹنگ ایجنسی فوربز کی فہرست میں گزشتہ ہفتے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے تاہم آج ہونےو الے نقصانات کے بعد وہ 16ویں نمبر پر آگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یکم فروری کو اڈانی گروپ کے حصص کی قیمت میں مزید کمی آئی جس کے نتیجے میں گوتم اڈانی کی دولت مزید گھٹ کر 75.1 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

اس پر گوتم اڈانی نے کہا ہے کہ شیئرز میں تیزی سے کمی کے باوجود ان کی کمپنی کی بنیادی اخلاقی اقداریں اب بھی مضبوط ہیں ، اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کی اخلاقی اقداریں اب بھی مضبوط ہیں ، بیلنس شیٹ اور اثاثے اب بھی مستحکم ہیں ۔

خیال رہے کہ اڈانی گروپ نے شارٹ سیلر ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد شیئرز فروخت روک دی تھی، اس رپورٹ میں اڈانی گروپ پر آف شور ٹیکس ہیونز کے غلط استعمال او ر اسٹاک میں ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا تھا۔
 

Back
Top