گمشدہ بچی خاتون افسر کے پاس سے برآمد،سوال پوچھنے والے صحافی تھانے منتقل

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1916817410176291256
https://twitter.com/x/status/1916833769652109814
https://twitter.com/x/status/1916847073443430772
اسلام آباد پولیس تھانہ صادق آباد کی حدود سے 20 روز قبل اغواء ہونے والی 9 سالہ یتیم بچی تھانہ کھنہ میں تعینات اے ایس آئی نسرین عباسی کے قبضے سے برآمد ہوئی۔ اے ایس آئی نسرین عباسی نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے حوالے کرنے کی بجائے اپنے گھر میں بطور گھریلو ملازمہ کے طور پر رکھا ہوا تھا۔ ورثاء کے مطابق بچی کے بال کاٹ کر چھوٹے چھوٹے کئے ہوئے تھے اور بچی بہت سہمی ہوئی تھی۔ اے ایس آئی نسرین عباسی سے اس حوالے سے موقف لیا گیا تو وہ بپھر گئی اور موقف دینے کے بجائے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کو طلب کرکے سینیئر صحافی شبیرسہام اور بشیر ملک کو تھانے منتقل کرا دیا۔

https://twitter.com/x/status/1916835890728456330
 

Back
Top