گلگت بلتستان اسمبلی میں عوام کے حق پر ڈاکے کےخلاف آوازیں اٹھنے لگیں

baiaahahaai.jpg

گلگت بلتستان اسمبلی میں عوام کے حق پر ڈاکےکے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں، گلگت بلتستان کے ایک رکن اسمبلی نے وفاق کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلگت بلتستان کے وزیرا علی کے انتخاب کیلئے بلائے گئے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے ایک رکن اسمبلی نے سخت اور جارحانہ انداز میں تقریر کی اور گلگت بلتستان اسمبلی میں عوام کے حق میں ڈاکے کے خلاف آواز اٹھائی۔

مذکورہ رکن اسمبلی نے کہا کہ اسلام آباد کی مداخلت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، اس مداخلت کے بھیانک نتائج مرتب ہوسکتے ہیں، ہم اپنی جگہ پر چھوٹے لوگ ہیں اور ہم کسی بھی طرح کا بڑا گیم نہیں کھیلنا چاہتے۔
https://twitter.com/x/status/1679463255259881474
انہوں نے مزید کہا کہ مقتدر ایوان کہہ کر اس اسمبلی میں جھوٹ بولا جارہا ہے، یہ ایک مظلوم اسمبلی ہے، میں نومنتخب وزیراعلی کو مبارکباد ینےکے ساتھ ساتھ تمام اراکین اسمبلی کو بھی امانتا مبارکباد دےرہا ہوں، یہ سب شام کو آرام سے بیٹھ کر اکیلے میں سوچیں کہ جو کچھ ان کے ساتھ اس ایک مہینے کے دوران ہوا ہے وہ سب ضمیر کے مطابق ہے تو آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔

رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے مزید کہا کہ اگر یہ سب ضمیر کےمطابق نہیں ہے تو اس شرمناک اقدام کی مذمت کی جانی چاہیے۔

خیال رہے کہ آج گلگت بلتستان اسمبلی میں وزیراعلی کے انتخاب کا اجلاس ہوا، ووٹنگ کے بعد پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے حاجی گلبر خان نئے وزیراعلی منتخب ہوئے، انہوں ایوان میں موجود 20 میں سے 19 ارکان نے ووٹ دیا، حاجی گلبر خان کو پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے علاوہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ارکان کی حمایت بھی حاصل تھی۔
 

Back
Top