
گزشتہ 3 ماہ میں ہنڈا سوک کا ایک یونٹ بھی فروخت نہیں ہوسکی
پاکستان کی بڑی کار کمپنی ہنڈا نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران اپنی لگژری ماڈل سوک کا ایک بھی یونٹ فروخت نہیں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران پاکستان کی سب سے بڑی کار کمپنی ہنڈا نے صرف 87 گاڑیاں بیچی ہیں، یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جس میں ہنڈا سوک کی ایک بھی گاڑی فروخت نہیں ہوئی۔
کمپنی کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان میں کمپنی کی پروڈکشن کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تجارتی فنانسنگ کی سہولیات میں کچھ بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے پروڈکشن کی دوبارہ بحالی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
آٹو جرنل ڈاٹ پی کے کی ایک رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا نے گزشتہ تین ماہ میں ہنڈا سوک کا ایک بھی یونٹ تیار نہیں کیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اٹلس ہنڈا کی پہچان سیڈان کار "سوک" کی مستقبل میں فروخت بھی کم ہی رہنے کا امکان ہے۔