گزشتہ ماہ پاکستان کے درآمدی بل میں کتنے ارب ڈالر کمی ہوئی؟

daramd1ii11.jpg


دسمبر 2021ء میں ملکی درآمدات میں 1 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو معاشی ماہرین کے اندازوں کے برعکس ہے، ذرائع کے مطابق دسمبر 2021 کے دوران درآمدات کی مالیت نومبر 2021ء میں 7.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 6.9 ارب ڈالر رہی۔

دوسری جانب معاشی ماہرین نے دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2 ارب ڈالر کا لگایا تھا،پاکستانی مصنوعات کی برآمدات دسمبر 2020 میں 2.366 ڈالر کے مقابلے میں 16.7 فیصد اضافے سے 2.761 ارب ڈالر رہیں۔

دسمبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 2.8 ارب ڈالر اور تجارتی خسارہ 4.2 ارب ڈالر رکھا گیا تھا، جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران ملکی برآمدات 25 فیصد بڑھ کر 15.1 ارب ڈالر ہوئیں، جو کہ جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران 12.1ارب ڈالر تھیں۔

مالی سال 22 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2021ء کے لیے برآمدی ہدف 15 ارب ڈالر اور مالی سال 22 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارے میں 100 فیصد ہوا،مالی سال 22 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 24.79 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 12.36 ارب ڈالر تھا۔

دسمبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 2.8 ارب ڈالر اور تجارتی خسارے کیلئے ہدف 4.2 ارب ڈالر تھا، جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران ملکی برآمدات 25 فیصد بڑھ کر 15.1 ارب ڈالر ہو گئیں جو کہ جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران 12.1ارب ڈالر رہیں۔

دوسری جانب مالی سال 22 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 15 ارب ڈالر تھا، مالی سال 22 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھا اور مالی سال 22 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 24.79 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 12.36 ارب ڈالر تھا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Good for the economy and hopefully it will improve further in the coming months depending upon decreased imports.
 

Back
Top