گزشتہ روز کی جعلی اور گمراہ کن خبروں پر ایک انڈین چینل نے معافی مانگ لی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
گزشتہ روز کی جعلی خبروں پر ایک انڈین چینل نے معافی مانگ لی۔۔ انڈین چینل آج کل نے فیک نیوز کو ادھوری رپورٹ کا نام دیا

نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ کل ایک مشکل گھڑی تھی، ہم نے پوری کوشش کی کہ سچ آپ تک پہنچایا جائے مگر کچھ ادھوری رپورٹ آن ائیر ہوگئیں جس پر آپ سے معذرت خواہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1920793610666008994 https://twitter.com/x/status/1920796613900992998
آج تک (Aaj Tak) چینل کے سینئر اینکرز کی جانب سے مسلسل گمراہ کن اور پرانی ویڈیوز/تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر اینکرز سے جھوٹی خبروں پر معافی منگوائی جا رہی ہے۔

یہ دوہرا معیار نہ صرف صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے بلکہ اسے منظم پروپیگنڈہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

ایسی صورت میں چند اہم سوالات جنم لیتے ہیں:

کیا صرف منتخب افراد سے معذرت کروانا انصاف ہے؟

کیا چینل کی ادارتی پالیسی سب کے لیے یکساں نہیں ہونی چاہیے؟

کیا یہ جان بوجھ کر پھیلائی گئی گمراہ کن اطلاعات کا حصہ ہے؟
 

zerozero

MPA (400+ posts)
Asal maza to zee news per tha Kal, check YouTube stream shayad abhi bhi mil jae, taqreeban khatam kerkay or fatah kerkay soe they Kal Pakistan ko :)
 

Back
Top