
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا ہے اس کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کی تمام اہم شرائط پر عمل درآمد کیا ہے اور پاکستان کو مسلسل گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاسی وجوہات کے سبب اسلام آباد کا ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردی ہیں، جبکہ ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے لیے دوسری عمل درآمد فہرست پر بھی پیشرفت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی بنیاد پر اور عمل درآمد کے لحاظ سے ہمارا کیس مضبوط ہے لیکن سیاسی لحاظ سے مشکل درپیش ہے۔آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل درآمد کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah-mehmod.jpg