
خواتین اب گرلز ہاسٹل میں بھی محفوظ نہیں، بھارت کے ایک کالج میں قائم گرلز ہاسٹل میں طالبات کے واش رومز میں لگے ہوئے خفیہ کیمروں کی مدد سے بنائی گئی ویڈیوز مختلف بازاروں میں فروخت ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آندھراپردیش کے انجینئرنگ کالج سے ایک چونکا دینے والے نے پورے بھارت کی توجہ اپنے جانب مبذول کروا لی ہے، کالج کے گرلز ہاسٹل میں طالبات کے واش رومز سے خفیہ برآمد کر لیے گئے ہیں۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنن کے گڈلا واللیر وانجینئرنگ کالج میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد طلباء اور علاقے کے مقامی افراد کی طرف سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام ہی طالبات کے ایک گروپ نے گرلز ہاسٹل کے واش میں لگے ہوئے ایک خفیہ کیمرہ دریافت کیا تھا جس کے بعد کالج میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔
کالج کی طالبات نے کیمرہ برآمد ہونے کے بعد "ہمیں انصاف چاہیے" کے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں جواب دہی کے ساتھ ساتھ ملوث افراد کا احتساب بھی کیا جائے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے سے بنائی گئی 300 سے زیادہ تصویریں اور ویڈیوز لیک ہو کر بازار میں پہنچ گئیں جنہیں کچھ لوگوں نے خرید لیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج کے بوائز ہاسٹل سے ایک سینئر طالب علم کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا نام وجے کمار بتایا جا رہا ہے، طالبعلم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لیا گیا ہے لیکن تفتیش کرنے والوں کو ابھی تک کوئی لیک ویڈیو نہیں ملی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ معاملے پر پولیس اہلکار اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید تحقیقات کر رہے ہیں، کالج کے احاطے سے ابھی تک کوئی خفیہ کیمرہ برآمد نہیں ہوا۔ سب انسپکٹر گڈلاواللیرو ستیہ نارائنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کالج کے احاطہ سے کوئی خفیہ کیمرہ برآمد نہیں ہوا تاہم ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے مراد نگر میں گنگا نہر کے قریب لیڈیز واش روم سے ایک خفیہ کیمرہ برآمد ہوا جس پر پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایک پادری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جو مبینہ طور پر خفیہ کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے موبائل فون پر دیکھتا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون اور اس کی بیٹی نے کپڑے بدلتے ہوئے خفیہ کیمرہ دیکھ لیا اور تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔