
دوہرا معیار؟ وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو فوری ضمانت اور گرفتار نہ کرنیکا حکم، اعظم سواتی کو ضمانت ملنے میں تاخیر۔۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے آج بھی ضمانت نہ مل سکی اور معاملہ مزید ایک ہفتے کیلئے ملتوی ہوگیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی اور آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع تھا جو متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار ہیں اور 21 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔
اعظم سواتی نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر اب ضمانت بعد ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں اورکسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ کرپشن کیسز پر لندن میں مقیم وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز نے وطن واپس آنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا کہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے جس پر عدالت نے فوری پر طور سلمان شہباز کو گرفتار نہ کرنیکا حکم دیا تھا
بعد ازاں نچلی عدالتوں کےذریعے سلمان شہباز کو ضمانت مل گئی تھی جبکہ اعظم سواتی کو کبھی بلوچستان، کبھی سندھ ، کبھی اسلام آباد گرفتار کرکے گھمایا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azam11h11.jpg