گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو انصاف ملنے میں مزید ایک ہفتہ کی تاخیر

azam11h11.jpg


دوہرا معیار؟ وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو فوری ضمانت اور گرفتار نہ کرنیکا حکم، اعظم سواتی کو ضمانت ملنے میں تاخیر۔۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے آج بھی ضمانت نہ مل سکی اور معاملہ مزید ایک ہفتے کیلئے ملتوی ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی اور آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع تھا جو متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار ہیں اور 21 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔

اعظم سواتی نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر اب ضمانت بعد ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں اورکسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔


واضح رہے کہ کرپشن کیسز پر لندن میں مقیم وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز نے وطن واپس آنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا کہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے جس پر عدالت نے فوری پر طور سلمان شہباز کو گرفتار نہ کرنیکا حکم دیا تھا

بعد ازاں نچلی عدالتوں کےذریعے سلمان شہباز کو ضمانت مل گئی تھی جبکہ اعظم سواتی کو کبھی بلوچستان، کبھی سندھ ، کبھی اسلام آباد گرفتار کرکے گھمایا جارہا ہے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)

اللہ پاکستان کے ہر ظالم جج، جرنیل، سیاستدان اور سرکاری افسر کو مظلوموں، غریبوں اور معاشرے کے کمزور طبقات پر ظلم روا رکھنے پر اس دنیا میں ہی سزا کا سلسلہ شروع کرے
انشاء اللہ
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

اللہ پاکستان کے ہر ظالم جج، جرنیل، سیاستدان اور سرکاری افسر کو مظلوموں، غریبوں اور معاشرے کے کمزور طبقات پر ظلم روا رکھنے پر اس دنیا میں ہی سزا کا سلسلہ شروع کرے
وہ وقت ہم ضرور دیکھیں گے جب ان کو سر عام جوتے پڑیں گے
 

Masud Rajaa

Siasat member
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late
 

Back
Top