
پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ، ضمانت ملتے ہی فوادچوہدری عدالت سے باہر آئے تو پولیس نےا نہیں گرفتار کرنیکی کوشش کی جس پر فوادچوہدری بھاگ کر واپس عدالت چلے گئے۔
فواد چوہدری گاڑی میں سوار ہو رہے تھے جس دوران اے ٹی ایس اہلکار انہیں گرفتار کرنے آئے ۔ فوادچوہدری کی گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز طنز پر اتر آئیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے فوادچوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا سُنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان گھبراتے نہیں، نظریے کے لیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں، حوصلے سے قید وبند کا سامنا کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے، نا قابلِ تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1658443253224734721
پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت ایسی بھی آئی جس نے ڈر کے مارے ٹانگ پر پلستر چڑھانے، سر پر بالٹیاں رکھنے،ویل چیرز پر بیٹھ جانے، اسپتالوں، کورٹ روموں اور باتھ روموں میں چھپ جانے اور جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawadajaa.jpg