گجرات میں تحریک انصاف نہ چھوڑنے والے رہنما نشانے پر

guj1i1h11.jpg

گجرات میں تحریک انصاف نہ چھوڑنے والے رہنما نشانے پر۔۔سابق ایم این اے فیض الحسن شاہ کے بعد چوہدری ارشد کو بھی اٹھالیا گیا

کچھ روز قبل روپوش سابق ایم این اے فیض الحسن شاہ کے بھائی سید ناصر شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد سابق ایم این اے فیض الحسن شاہ کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے لیکن انہیں تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور خدشہ ہے کہ ان سے وفاداریاں تبدیل کروانے کی کوشش ہورہی ہے۔

اب اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی پی پی 34 گجرات چوہدری ارشد کو بھی اٹھالیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے اپنے آفیشل پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی پی پی 34 گجرات چوہدری ارشد کو اسلام آباد سے سرکاری سرپرستی میں اغواء کر لیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1731754886574858403
اسکی وجہ گجرات سے آنیوالےمختلف سرویز بتائے جارہے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف تمام جماعتوں میں سب سے آگے ہے۔یادرہے کہ پرویزالٰہی بھی گجرات سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ گرفتار ہیں جبکہ انکے صاحبزادے ملک سے باہر ہیں۔

اسی طرح چوہدری وجاہت اور انکے بیٹے حسین الٰہی تحریک انصاف سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔

صحافی ثاقب ورک کا کہنا تھا کہ جب سے مختلف ٹی وی سروے میں آیا ہے کہ پی ٹی آئی ضلع گجرات میں ناقابل شکست بن چکی ہے تب سے اٹھانے والی بریگیڈ کا رخ گجرات کی جانب ہوگیا ہے کیونکہ یہاں سے ابھی تک پی ٹی آئی کے ایک بھی رہنما کو عمران خان سے بے وفا نہیں کیا جاسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 روز پہلے گرفتار سابق ایم این اے فیض الحسن شاہ بارے کچھ پتہ نہیں کہ انکو کہاں رکھا گیا ہے اور گزشتہ رات سابق ایم پی اے چودھری ارشد کو بھی اٹھا لیا گیا ہے، یہ وہی چودھری ارشد ہیں جن کا ذکر عمران خان نے ایک بار اپنے خطاب میں بھی کیا تھا کہ ان پر پارٹی چھوڑنے کے لیےدباؤ ڈالا جارہا ہے !!
https://twitter.com/x/status/1731858015094034733
عبداللہ وڑائچ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے پی پی 34 گجرات چوہدری ارشد کو اسلام آباد سے سرکاری سرپرستی میں اغواء کر لیا گیا ہے،اہل خانہ کو نا مقدمات کی تفصیلات بتائی گئی اور نا ہی ارشد صاحب تک رسائی ہے۔ ارشد صاحب بزرگ رہنما ہیں جن کا جرم صرف عمران خان کا ساتھ نا چھوڑنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1731749513063199062
 

Back
Top