
کراچی الیکٹرک نے بجلی کے صارفین کے بلوں میں تبدیلیاں کردی ہیں اور ساتھ ہی صارفین کو ملنےوالی رعایتیں بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے جنرل ، کمرشل اور صنعتی صارفین کے بلوں میں تبدیلیاں کردی ہیں،ان تبدیلوں کو اطلاق جولائی کے بلوں میں ہوگا جس کے تحت صارفین کو پچھلے سلیب میں ملنے والی رعایتیں ختم کردی جائیں گی۔
یعنی 100 یونٹ کے بعد کے بجلی کے یونٹس کو 200 یونٹ کی سلیب کے بجائے200 یا 200 سے زائد یونٹس کو 200 یونٹ کے سلیب پر ہی بلنگ کی جائے گی، اسی طرح 300 یا اس سے زائد یونٹس کے بل پر بھی تمام سلیب ختم کرکے ایک ہی بلنگ طریقہ کار نافذ کردیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک نے صنعتی صارفین کیلئے پیک اور آف پیک آورز کی رعایت بھی ختم کردی ہے، اس کے ساتھ ساتھ زیرو ریٹڈبرآمدی صنعت کو ملنے والی فکسڈ وصولی کی رعایت واپس لے لی گئی ہے جس کے تحت اب ان صنعتوں کو بھی عام کمرشل یونٹس کے حساب سے بل بھیجا جائے گا۔
کےالیکٹرک کی تبدیلیوں میں کمرشل صارفین سے 30ہزار روپے سے زائد بل پرماہانہ 3ہزار روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے،30ہزار 1 روپے سے 50 ہزار روپے کے کمرشل بلوں پر ٹیکس5 ہزار جبکہ 5ہزار 1 روپے کے بلوں پر 10 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kelec111.jpg