
7 ویں کلاس کے طالبعلم سے اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج، 2 گرفتار
کیڈٹ کالج مری میں تعلیم حاصل کرنے والے اور وہیں کالج ہاسٹل میں رہائش پذیر 7 ویں کلاس کے طالب علم سے اسلحہ کی نوک پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کے علاقے میں واقع کیڈٹ کالج مری میں تعلیم حاصل کرنے والے اور وہیں کالج ہاسٹل میں رہائش پذیر 7 ویں کلاس کے طالب علم سے اسلحہ کی نوک پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جن میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ لاہور کا رہنے والا ہوں اور اپنے بیٹے کو کیڈٹ کالج میں داخل کرویا جو وہیں ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے، 16 اکتوبر کو بات ہوئی تو بیٹے نے رونا شروع کر دیا، بار بار پوچھے پر کچھ نہ بتایا تو گھر لے آیا ،
وہ بہت سہما ہوا اور خوفزدہ تھا، کچھ دیر بعد گواہوں کے سامنے بتایا کہ 10 اکتوبر کو سعود، تیمور، شاہنوار، حسن آفریدی مسلح ہو کر ہاسٹل کے کمرے میں آئے اور زبردستی زیادتی کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے جبکہ کالج پرنسپل کو بتایا تو پرنسپل نے چپ کرا دیا اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو کالج سے باہر نکال دوں گا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور کالج پہنچے تو انتظامیہ اور طلباء نے پولیس ٹیم کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور پتھرائو و ہوائی فائرنگ کی جس سے پولیس وین کے شیشے ٹوٹ ایس پی کوہسار فیصل سلیم اور کالج کے پرنسپل کے پولیس ٹیم کو چھڑوایا اور ہنگامی صورتحال پر راولپنڈی ایلیٹ فورس ونفری طلب کر لی
اور پتھرائو کرنے پر ایڈمن آفیسر سمیت دیگر 9 افراد نامزد کر کے طلباء کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا۔2 ملزمان کو گرفتار کر کے باقیوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، متاثرہ بچے کا میڈیکل بھی کروا لای گیا ہے۔
کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ جن بچوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی وہ والدہ کے ہمراہ کالج سے باہر تھا۔ طالبعلم کی والدہ میرے پاس آئیں اور کہا کہ بیٹا کچھ بچوں کے روہیے سے پریشان ہے، کہتا ہے گھر لے جائیں تو اجازت دے دی اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی اور وہ خوشی خوشی گھر چلے گئے اور اب یہ ایف آئی آر والا معاملہ سامنے آیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cdt-muree-rape-case.jpg
Last edited by a moderator: