
سینئر لیگی رہنما پیرصابرشاہ نے پارٹی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ملک بچانے والے حکومتی بیانیے کو بے وزن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر کے بعد ن لیگ کےایک اور سینئررہنما پارٹی پالیسیوں سے نالاں نظر آئے۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی صابرشاہ نے ملک بچانے والے حکومتی بیانیے کو بے وزن قراردے دیا۔
ن لیگی سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ سیاست نہیں ملک بچانے والی ہماری بات میں وزن نہیں، عمران خان کی مس مینجمنٹ اور بیڈگورننس کو ہم نے آکر بیل آؤٹ کیا۔
پیرصابرشاہ کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں مشاورت کی کمی ہے، ن لیگ قومی جماعت تھی جسےاب صوبائی بنا دینا زیادتی ہے، اس وقت ہماری جماعت کی حالت بہت خراب ہے جولمحہ فکریہ ہے، مشاورت میں دوسرے صوبوں کو شامل نہ کرنے سے نقصان ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1628681940575436803 سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو مشاورت کے قابل سمجھا گیا وہی خرابی کے ذمہ دارہیں، انہی چند لوگوں نے پارٹی قیادت کو اندھیرے میں رکھا۔
انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کو یہ مشورہ کسی نے تو دیا ہوگا کہ عمران کا گند اپنےسر لے لیں، جس حالات سے گزر رہے ہیں اس سے اتحادی جماعتیں اتنی متاثر نہیں ہوئیں ، نقصان ہم اٹھا رہے ہیں اور ہماری جماعت خمیازہ بھگت رہی ہے۔
پیرصابرشاہ کا کہنا تھا کہ 18سال کے پی کا پارٹی صدر رہا جس میں مشرف کا سخت دور بھی تھا، یہ کسی کی سازش ہے مشکل وقت میں کھڑے رہنے والوں کو کارنر کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سازشیوں کو معلوم ہے آئندہ بھی مشکل وقت میں یہ پھرکھڑے ہوں گے، مستقبل میں پارٹی کی کوئی قیادت کر سکتا ہے تو وہ مریم نواز ہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sabiahaha.jpg