
کیپٹن صفدر کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف منعقد کیے جانے والے اجلاس میں شرکت اور خطاب میں کہا اعلیٰ عدلیہ میں بیٹھے جج صاحبان کو اپنے عقیدے ختم نبوت پر تصدیق کرنا ہوگی۔
پشاور ہائیکورٹ مجھے توہینِ عدالت میں بلائے میں ثابت کروں گا کہ پشاور ہائیکورٹ کا جج شکور قادیانی ہے،جسٹس منیر جیسے قادیانی جج آج بھی عدلیہ میں موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1795567792621551786
فواد چوہدری نے اس پر ردعمل دیا کہ کل راولپنڈی میں ایک مذھبی کانفرنس ہوئی اس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے شوہر سمیت متشدد سوچوں کے ترجمان شریک ہوئے، بدقسمتی سے اس کانفرنس میں جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مذھبی منافرت پر مبنی تقریریں ہوئیں شام کو شہباز شریف نے جج صاحبان کو کالی بھیڑیں قرار دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جج صاحبان کے خلاف اس جنگ میں عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں، فائز عیسی نے انتخابی نشان سے لے کر ملٹری عدالتوں تک آئین پسند حلقوں کو مایوس کیا ہے لیکن پھر بھی ان پر مذھبی منافرت پر مبنی الزامات انتہائی قابل مذمت ہیں یہ سلسلہ فوراً رکنا چاہئے
https://twitter.com/x/status/1795669188167467202
زبیر علی خان نے کہا وہ لوگ نفرت کے قابل بھی نہیں ہوتے جو اپنے مخالفین کو زیر کرنے کے لیے مذہب کو استعمال کرتے ہیں۔ کیپٹن صفدر اور جسٹس اعجاز افضل کے خاندان کا زمین پر تنازع ہے، جو برسوں سے چلا آرہا ہے کیپٹن صفدر اس تنازع کا بدلہ جسٹس اعجاز افضل پر اتنا بڑا الزام لگا رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1795670525853003830
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ijazafhai11.jpg