
نیوزی لینڈ کے گلین ڈومینیک فلپس کے پکڑے گئے کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سپرمین قرار دے دیا۔
آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے 8 ویں آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے افتتاحی میچ میں گروپ 1 کی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیڈلنگ کیا۔میچ میں آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے نیوزی لینڈ فاتح قرار پایا، میچ کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بلےبازی ، گیندبازی اور فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔
آسٹریلوی ٹیم 200 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر، بلے باز گلین ڈومینیک فلپس کی طرف سے پکڑے گئے ایک کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سپرمین قرار دے دیا۔
https://twitter.com/x/status/1583767862560587777
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے آفیشل ٹویٹر پیج سے گلین ڈومینیک فلپس کے کیچ پکڑنے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور پیغام میں لکھا کہ: سپرمین فلپس! جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1583762842204766209
ہوم ٹیم اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے بلے باز بڑھتے رن ریٹ کے دبائو میں آئے تو آسٹریلیا بلے باز مارک سٹوئٹسنے مچل سینٹنر کی گیند پر کور کی طرف ایک اونچا سٹروک کھیلا لیکن گیند کے ہوا میں زیادہ دیر تک معلق رہنے کی وجہ سے ڈیپ کور پر فیڈلنگ کر رہے گلین ڈومینیک فلپس نے اپنی داہنی طرف تیزی سے بھاگتے آئے اور ہوا میں اچھل کر کیچ پکڑ کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1583767619139948546
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 3 وکٹو پر 200 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم صرف 11 رنز بنا سکی جبکہ آج کھلے جانے والے دوسرے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لیے 8 ٹیموں کو دو گروپس(گروپ اے اور گروپ بی) میں تقسیم کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1583811690071588865
https://twitter.com/x/status/1583754924516839424