
کورونا ویکسین لازمی قرار دینے پر ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے بعد کینیڈین وزیر اعظم اوٹاوا میں واقع اپنا گھر چھوڑ کر خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق امریکہ اور کینیڈا کے درمیان چلنے والے ٹرک ڈرائیوروں کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے پر ڈرائیوروں نے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔ جس کے بعد کینیڈین وزیر اعظم اوٹاوا میں واقع اپنا گھر چھوڑ کر خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت کینیڈین دارالحکومت اوٹاوا میں27 سو سے زائد ٹرک داخل ہوچکے ہیں۔جب کہ احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔
کینیڈا کے دارالحکومت کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ احتجاج میں تشدد کے امکان کو یکسر نظر انداز بھی نہیں کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم حفظ ماتقدم کے طور پر خفیہ مقام پر منتقل ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے چند روز قبل ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کانوائے کے شرکا اور ان کے حمایتیوں کے خیالات ناقابل قبول ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12trudomuntqil.jpg