کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بچ گئے، تحریک عدم اعتماد ناکام

9jusinntruusjddsube.png

کینیڈا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ہائوسنگ کے مسائل کی وجہ سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس وقت بہت سے مشکلات کا شکار ہیں تاہم ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بھاری ووٹوں سے ناکام ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی طرف سے ہائوس آف کامن میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد بھاری ووٹوں سے ناکام ہو گئی ہے۔

اپوزیشن جماعت کی طرف سے ہائوس آف کامن میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کی مخالفت میں 211 جبکہ حمایت میں صرف 120 ووٹ کاسٹ ہوئے تاہم ابھی تک جسٹن ٹروڈوں کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔ کینیڈا کو پچھلے کچھ سالوں کے دوران متعدد مسائل کا سامنا رہا ہے جن میں تارکین وطن کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے مقامی شہریوں کے لیے بے روزگاری میں اضافہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔


رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں مقامی شہریوں کیلئے رہائشی مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں، بڑےشہروں میں اپارٹمنٹس اور گھروں کے کرایوں میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے۔ کینیڈا میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ہائوسنگ کے مسائل سامنے آ رہے ہیں جبکہ جسٹن ٹروڈو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بھی نپٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے بڑے شہروں میں مہنگائی میں بہت اضافہ ہوا ہے جس سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی پچھلے چند مہینے میں غیرمعمولی طورپر بڑھ گئی ہیں۔ جسٹن ٹرودو خالصتان نواز سکھ رہنمائوں کی حمایت کرنے پر بھی مشکلات کا شکار ہیں جس سے بھارت سے تعلقات کشیدہ ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک سکھ رہنما کا قتل بھی کشیدگی کا باعث بنا ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
I think at least he is not against Pakistan as other western leaders are.
Generally he supports Pakistan on various issues.
 

Back
Top