
پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز کا طیارہ کینیڈا کے ٹورونٹو ایئرپورٹ پر برفباری کی زد میں آ گیا مگر کپتان اور پائلٹ نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے جہاز کو بحفاظت لینڈ کروا دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہر کوئی پاکستانی پائلٹ کا معترف۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے797 لاہور سے ٹورنٹو جار رہی تھی، بوئنگ 777 طیارہ اپنی منزل ٹورنٹو ایئر پورٹ کے قریب پہنچا تو برفباری شروع ہو گئی اور مسافر طیارہ برفباری میں پھنس گیا۔
کپتان اور پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ٹورنٹو ایئر پورٹ پر لینڈ کرا دیا، ایسی صورتحال میں جہاز کسی بھی طرح کی ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کر سکتا تھا مگر کپتان کی مہارت سے ایسا ممکن ہو پایا۔ لینڈنگ کے بعد عملے نے رن وے کو ہنگامی بنیادوں پر مشینری کے ذریعے کلیئر کیا۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اس مہارت اور بہادری پر کپتان اور فلائٹ عملے کی ہمت کو سراہا۔ سی ای او ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے رن وے پر سے فوری طور پر برف ہٹاکر طیارے کو پارک کرایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/PIA-canada.jpg