
دنیا بھر کی طرح کینیڈا میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شدید اضافے سے ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ایک رات کے اندر پیٹرول کی قیمت میں 10 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس وقت پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ ڈالر سے فی لٹر سے تجاوز کرچکی ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی بھی اسی شرح سے بڑھ رہی ہے، پاکستانی کرنسی کے حساب سے کینیڈا میں اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 215 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ تیل کا بحران ہے جس کے باعث برطانیہ کے متعدد آئل اسٹیشنز پر پیٹرول کی ترسیل بھی بند کردی گئی ہے، برطانیہ میں اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 1اعشاریہ32 پاؤنڈز ہے جو پاکستانی روپے میں 306 روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کو دیکھتے ہوئے موسم سرما میں قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4canda.jpg
Last edited by a moderator: