
کوئی بچہ کیلا کھاتے ہوئے پنجاب سے نکل گیا تو اس کے خلاف کیا کارروائی ہوگی‘؟صارف کا سوال
ٹی وی اینکر محمد اسامہ غازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیلے اور پیاز پنجاب سے باہر لے جانے پر ممانعت کے حوالے سے ایک اہم پیغام دیا,اسامہ غازی کے سوال پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں,اسامہ غازی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے پنجاب حکومت کا ایک اور فیصلہ، کیلے اور پیاز کے پنجاب سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اسامہ غازی کی ٹوئٹ کے جواب میں مزید بھی کئی دلچسپ اور طنزیہ ٹوئٹ کئے گئے, ایک صارف نے اس اقدام کو خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا,ان کا کہنا تھا کہ کے پی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کیوں کہ پنجاب حکومت جانتی ہے کہ کے پی میں پیاز پنجاب اور کیلا سندھ سے جاتا ہے۔
اس پر ایک صارف نے ایکس پر ہی ایک دلچسپ اور خاصا ٹیکنیکل سوال اٹھادیا,صارف احتشام علی عباسی لکھتے ہیں کہ اگر کوئی بچہ کیلا کھاتے ہوئے پنجاب کی حدود سے باہر نکل گیا تو اس کے خلاف کیا کارروائی ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1767573472048304281
ایک صارف وقاص عباسی نے پنجاب حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹک ٹاکر گروپ کے ہنگامی اقدامات، کیلے کی اسمگلنگ پر سخت پابندی‘۔
صابر شاکر نے کہا کہ پیاز اور کیلے پنجاب سے باہر نہیں جاسکیں گے، ۔۔۔۔۔لیکن کیلا تو آتا ہی باہر سے ہے،
https://twitter.com/x/status/1767594039132529063
ایک نے کہا کہ یہ کیلا کب سے پنجاب میں پیدا ھونا شروع ہوگیا ؟نیا گھوٹالا اگیا مارکیٹ میں
https://twitter.com/x/status/1767804318567039192
فیاض راجہ نے کیلا باہر جانے پر پابندی کو سخت ترین پابندی قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1767560760186831126
خیال مال نامی صارف نے کہا کہ آٹے اور گندم کے بعد کیلے اور پیاز بھی کے پی کے نہیں جائے گا۔بجائے ذخیرہ اندوزوں کو پکڑنے کے پابندیاں لگا رہے۔ یاد رہے اس وقت پیاز اور کیلا سندھ سے پنجاب میں آ رہا ہے مگر کے پی کے نہ جانے پائے۔۔۔یہ پی ڈی ایم گٹھ جوڑ پاکستان کو توڑنے کی پوری تیاری سے آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767519055144005790
وفاقی کابینہ نے کیلے اورپیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کیلے اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی یقینی بنانا ہے,رمضان المبارک کے موقع پر پیاز اور کیلے سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں,ہول سیلرز اور برآمد کنندگان کو توقع ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز میں کیلے اور پیاز کی قیمتوں میں کمی آجائے گی کیوں کہ برآمد کنندگان جنہیں غیر ملکی خریداروں سے ادائیگیاں ملی ہیں اپنے پرانے آرڈرز کلیئر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kale1h11h1.jpg