کیا چیف جسٹس نے عمران خان،شاہ محمود کیلئے سزائے موت یاعمر قید کاتعین کردیا؟

amirh1i1h2hi1.jpg

چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کو سزائے موت اور عمر قید قرار دیدیا ہے ؟؟ تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔جس میں عدالت نے کہا کہ جرم پر ابھارنے ، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے ہی کی طرح دیکھا جائے گا ۔

عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے۔ شاہ محمود قریشی کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا ۔ بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں لیکن عمر قید سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دیتے ہوئے احتیاط سے کام لیتی ہیں ۔ اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔

فیصلے کے مطابق عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے کہ ٹرائل کو 4 ہفتوں میں مکمل کیا جائے ۔

صحافی صابر شاکر نے فیصلہ شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کو سزائے موت اور عمر قید قرار دیدیا ہے ؟؟
https://twitter.com/x/status/1725791651682038207
وقار ملک نے دعویٰ کیا کہ عامر فاروق نے سائفر کیس سننے والے جج کو ہدایات دی ہیں کہ عمران خان پہ جو دفعات لگی ہیں ان میں عمر قید یا سزائے موت ک سزا ہوگی اور یہی سزا شاہ محمود قریشی کو بھی سنائی جائی جائے
https://twitter.com/x/status/1725782148794196448
ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے گویا ٹرائل جج کو بتایا ہے جتنی سزا عمران خان کو سنانی ہے اتنی ہی شاہ محمود قریشی کو سنانی ہے
https://twitter.com/x/status/1725778996472733982
محمد عمیر نے کہا کہ ٹرائل سے قبل ہی عدالتی حکم جاری ہوگیا کہ سزا کیا دینی ہے۔ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے خود ہی سزا کا تعین کردیا۔اس ڈرامہ بازی سے بہتر ہے ویسے ہی سزا سنادی جائے کسی نے آپکا کیا کرلینا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1725885826595541171
اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے تبصرہ کیا کہ میری یاداشت شاید کمزور ہے—کوئی بتائے گا کہ کیا ضمانت بعد از گرفتاری اور اخراج مقدمہ کا اکٹھا فیصلہ ہو سکتا تھا اور کیا تاریخ میں ایسی مثالیں موجود ہیں؟ ذوالفقار علی بھٹو کیس کے بعد دفعہ 109 ت پ میں آج تک کسی کو عمر قید یا سزائے موت ہوئی ہو؟
https://twitter.com/x/status/1725870265471476014
 

Back
Top