کیا پرویز خٹک اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے؟

pervhhsh112.jpg


کیا پرویز خٹک اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے؟ چوہدری غلام حسین کا بڑا دعویٰ

سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم ان حالات میں کے پی میں کوئی سیٹ نہیں جیت سکیں گے۔ میں اس طرح الیکشن نہیں لڑوں گا اس کے باوجود اگر آپ وزیراعظم بن جاتے ہیں تو میں اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گا۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر دفاع پرویز خٹک سے دیگر کئی ایم این ایز کی موجودگی میں ملاقات ہوئی جہاں وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ اگر ہمارا گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو نہ ہم کو کوئی ووٹ دے گا اور نہ میں کسی کو ووٹ دوں گا صاف اعلان کر رہا ہوں۔


چوہدری غلام حسین نے کہا کہ کسی ایم این اے نے حماد اظہر کا تذکرہ کیا تو وزیر دفاع نے ان سے متعلق سخت الفاظ استعمال کیے البتہ انہوں نے وزیراعظم سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا کی نالائقی و نااہلی پر ضرور واضح الفاظ میں تنقید کی۔

چوہدری غلام حسین نے اپنی ملاقات سے متعلق بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا کہ ان سب کی وجہ سے پارٹی تباہی کا شکار ہو گئی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم ان حالات میں کے پی میں کوئی سیٹ نہیں جیت سکیں گے۔ میں اس طرح الیکشن نہیں لڑوں گا اس کے باوجود اگر آپ وزیراعظم بن جاتے ہیں تو میں اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گا۔

چوہدری غلام حسین نے یہ بھی کہا کہ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حماد اظہر اور مراد سعید جیسے لوگ وزیراعظم کو جھوٹی کہانیاں سنا سنا کر بربادی مچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاع نے اسد عمر اور میرے ساتھ یہی باتیں کی تھیں یقیناً انہوں نے اندر جا کر بھی یہی سب کہا ہوگا۔

 

Back
Top