کیا وزیراعظم عمران خان کی کوئی آفشور کمپنی ہے؟ حکومتی ترجمان کا جواب

pandoo11.jpg


نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق زمان پارک لاہور میں واقع ایک گھر کے پتے پر 2 گھر موجود ہیں۔ جس کے سے منسوب لاک گیٹ اور ہاک فیلڈ نامی دو آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ جب تحقیقات کی گئیں تو یہ بات سامنے آئی کہ زمان پارک میں ایک ہی پتے کے دو مکان موجود ہیں جن میں سے ایک وزیر اعظم عمران خان کے نام پر ہے جب کہ دوسرا مکان فریدالدین نامی شخص کی ملکیت ہے۔

یہ آف شور کمپنیاں بھی فریدالدین کی ملکیت ہیں تاہم ایڈریس ایک ہی ہونے کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔ فریدالدین کا کہنا ہے کہ اس نے لاک گیٹ نامی آف شور کمپنی 2008 میں بنائی تھی جب کہ ہاک فیلڈ لمیٹڈ کمپنی اس نے اپنے دوست کے نام پر قائم کی تھی جو کہ برطانیہ میں مقیم ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی بےنامی اکاونٹ نہیں، ماضی میں ایک آف شور کمپنی استعمال کی گئی جو عدالت میں بتا چکے ہیں، وزیراعظم سے پوچھا انہوں نے کہا کہ میرا کوئی رشتہ دار فریدالدین نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1444405989856399362
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا فریدالدین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم کے کسی دوست یا ملازم کا نام بھی فرید الدین نہیں، سپریم کورٹ وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین قراردے چکی ہے، ہم ان لوگوں کی طرح نہیں جن سے سوال پوچھیں تو کہتے ہیں پتہ نہیں۔

یاد رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انٹرنیشنل کنسورشیم آف جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) پاناما سے بھی بڑا سکینڈل بریک کرنے جا رہا ہے۔ "پینڈورا پیپرز" نامی یہ سکینڈل اتوار کی رات کو ساڑھے نو بجے منظر عام پر آئے گا۔ پینڈورا پیپرز میں 117 ممالک کے 150 میڈیا اداروں کے 600 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا اور دو سال تک ایک کروڑ 19 لاکھ دستاویزات کی تحقیقات کیں۔