کیا واقعی قیدی نمبر 804 گانا گانیوالے گلوکار ملکو کی گرفتارکرلیا گیا ہے؟

mal1k11h11.jpg

قیدی نمبر 804 گانا گانے پر گلوکار ملکو کی گرفتاری کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں لیکن گلوکار ملکو کی گرفتاری کی خبر غلط نکلی۔

گلوکار ملکو کے مینیجر نے بھی انکی گرفتاری کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1735230904908370001
لوک پنجابی گائیک ملکو نے گرفتاری کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ’سرگودھا لوک میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میں نے قیدی نمبر 804 گانا بھی گایا لیکن بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔ اس لیے ہم نے وہاں موجود پولیس کی خدمات حاصل کیں۔

یادرہے کہ گلوکار ملکو نے سرگودھا کنسرٹ میں قیدی نمبر 804 کا گانا گایا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔

سرگودھا میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے 7 تا 13 دسمبر تک لوک میلے کا اہتمام کیا تھا جس میں پنجابی لوک گلوکار محمد اشرف ملک المعروف ملکو نے بھی شرکت کی۔
https://twitter.com/x/status/1734913611087466846
 

Back
Top