
پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد ملکی سیاسی درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے ، تاہم اس بار حقیقی خبروں کے بجائے جھوٹے پراپیگنڈے کا سہارا بھی لیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ دیر پہلے یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئی جس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دینے کیلئے ایک جوابی پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جھوٹی پھیلائی جانے والی خبروں کو عام سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ مختلف شخصیات کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، پاکستانی نژاد امریکی شہری میر محمد علی خان نے بھی اس معاملے پر ایک ٹویٹ کی اور کہا کہ میرے پاس بھی کچھ ایسی کی خبریں آرہی ہیں، اللہ پاک پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔
تاہم ان خبروں کی فوری تردید تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے بلا تاخیر کی اور اپنی ٹویٹ میں میر علی محمد خان کی ہی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور بے کار پراپیگنڈہ نیوز شیئر کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1515026936762109952
فواد چوہدری کی جانب سے ان خبروں کی تردید کے بعد میر علی محمد خان نے اپنی ٹویٹ فوری طور پر ڈیلیٹ کردی ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے مختلف دعوؤں کا جواب دیا تھا جن میں قابل ذکر دھمکی آمیز خط تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ قومی سلامتی اعلامئے میں کسی سازش کا ذکر نہیں تھا۔
اسی طرح ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ نے فوج سے کوئی اڈے نہیں مانگے تھے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا تھا کہ فوج نے کوئی 3 آپشنز نہیں رکھے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faw11211.jpg