
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ این اے 113 سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے اپنے سے منسلک پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔
ریاض فتیانہ کے نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ پی ایم ایل این میں شمولیت کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1498252881908092928
رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ ان سے متعلق یہ خبر نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے نشر کی تھی جو کہ سچ پر مبنی نہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں مذکورہ چینل (اے آر وائے نیوز) کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر دی ہے۔
اس خبر کو نہ صرف اے آر وائے بلکہ دیگر خبر رساں اداروں اور ویب سائٹس کی جانب سے بھی شائع کیا گیا ہے جن میں دعوے کیے گئے ہیں کہ تحریک انصاف کے فیصل آباد ریجن کے ارکان اسمبلی اپنی پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1riazfatyanaj.jpg