
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کا ترکی اور قطر کی پرائیویٹ فضائی کمپنیوں کیساتھ ملک کے 5 ایئرپورٹس کو مشترکہ طور پر چلانے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی صباح نیوز کے مطابق ترکی اور قطری فضائی کمپنیوں کا کابل سمیت 5 بڑے ایئرپورٹس کو مشرکہ طور پر چلانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قطری اور ترک کمپنیوں نے ایئرپورٹس کو مل کر چلانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
چاوش اولو نے مزید کہا کہ رواں ماہ کے آغاز پر دوحا میں پانچ افغان ایئرپورٹس کو چلانے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں یہی نہیں ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید نے بھی اس معاملے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ممکن ہے کہ یہ کام سہ فریقی ممالک کے تعاون سے چلایا جائے مگر ففی الحال اس بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ کمپنیاں اس حوالے سے طالبان کے ساتھ حتمی معاہدے اور گرین سگنل کی منتظر ہیں جو جلد ہی طے پانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ایک بھارتی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان خبروں میں صداقت نہیں، رابطہ کرنے پر طالبان نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/afgan-airports11121.jpg