کیا منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا؟شوکت ترین سے سخت سوالات

shaukat11231.jpg


وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ایک نجی پروگرام میں سوال کیا گیا کہ ملک میں اس وقت شدید مہنگائی کی لہر ہے کیا منی بجٹ آنے کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام" نیا پاکستان " میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے میزبان شہزاد اقبال کے سوال کے جواب میں کہا کہ جو اس وقت مہنگائی کی ایک لہر سامنےآئی ہے اس کے 2 پہلو ہیں، گزشتہ سال اس وقت ملک میں افراط زر کی شرح 8فیصد تھی مگر جنوری 2021 میں یہ شرح 5اعشاریہ 7 فیصد تھی مگر یہ بیس امپیکٹ کی وجہ سے یہ بڑھی اور اسی وجہ سے جنوری 2022 میں بھی یہ شرح بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ اصل طریقہ دیکھنے کا یہ ہے کہ نومبر 2021 میں مہنگائی کی شرح کو دسمبر 2021 سے موازنہ کرکے دیکھا جائے اس حساب سے دسمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، چاہے تھوڑی سی کم ہوئی ہو مگر کمی ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ نومبر اور دسمبر میں قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے بلکہ بعض چیزوں کی قیمتیں سستی ہوئی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ مہنگائی کی شرح کو پچھلے سال کے اسی مہینے سے موازنہ کریں گے تو میں بالکل آپ کی بات سے متفق ہوں کہ پھر یہ شرح زیادہ ہوگی مگر جب آپ اسی شرح کا موازنہ گزشتہ ماہ سے کریں گے تو آپ کو نظر آئے گا کہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں مہنگائی کی شرح تھوڑی سی کم ہوئی ہے۔
 

Back
Top