کیا فارم 47 کی اس حکومت کو ایسے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے؟حافظ حمد اللہ

13hafizhamsdullkkslkdk.png

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کیا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا ہے؟

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس فیصلے سے عدالت کو آنکھیں دکھانا چاہتی ہے یا طاقت کی وکالت کررہی ہے؟ کیا یہ فیصلہ حکومت کا اپنا ہے؟ کیا اس فیصلے سے سیاسی و معاشی استحکام آئے گا ، تصادم بڑھے گا یا کم ہوگا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے صاف وشفاف اور جلد از جلد انتخابات ناگزیر ہیں، ماضی میں جن جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی وہ جماعتیں آج بھی موجود ہیں، تاہم پابندی لگانے والوں کا نام و نشان بھی مٹ گیا ہے۔

رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے سے ملک و قوم کا کیا فائدہ ہوگا؟ کیا فارم 47 کی اس حکومت کو ایسے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے؟

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے اس فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات قائم کرے گی۔
 

Back
Top