
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعلیٰ آفس پشاور میں ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔
کچھ روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔
نجی چینل جی این این کے صحافی محمد عثمان بٹ نے لکھا کہ علی مین گنڈاپور میڈیا اور سوشل میڈیا پر بار بار سوال کرتے تھے کہ گولی کیوں چلائی؟ کیا محسن نقوی سے براہ راست یہ سوال کرنے کی جسارت کی گئی؟
https://twitter.com/x/status/1869994382944022596
ایک صارف نے طنز کیا کہ محسن نقوی نے جواب دیا کہ سرکار گولی تو آپ پر نہیں چلائی بلکہ عام ورکر پر چلائی تو اس جواب سے علی امین گنڈا پور مکمل مطمئن ہوئے جس کے بعد میٹنگ بہت خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔آخر میں ایک دوسرے کو یہ باور کروایا گیا کہ عوام کہ آنکھیں میں مزید دھول جھونکنے کے لئے ایک دوسرے پر مصنوئی کیچڑ اچھالتے رہینگے۔ اور مشترکہ طور پر عوام کو بے وقوف بناتے رہینگے
https://twitter.com/x/status/1870511033938542886
سدرہ یوسفزئی نے سوال کیا کہ کیا گنڈاپور اور محسن نقوی کی ملاقات میں گنڈاپور نے محسن سے پوچھا کہ گولی کیوں چلائی؟ یہ ڈرامے اور نہیں چلنے والے! پختون قوم کے بچوں کو ریاست کے سامنے کھڑا کر کے اور شہید کرکے آپ کو کیا ملا؟
https://twitter.com/x/status/1870304734076420474
اسرار نے تبصرہ کیا کہ آج پشاور میں علی گنڈاپور اور محسن نقوی ایک دوسرے کے گلے مل رہے تھے کیا آمین گنڈاپور نے سرگوشی میں نقوی سے یہ پوچھنے کی جسارت نہیں کی کہ "گولی کیوں چلائی" سوشل میڈیا اور اسمبلی پریس کانفرنسوں میں تو اودھم مچایا ہوا ہے آج موقعہ تھا تو ٹھس ہوگئے
https://twitter.com/x/status/1870216307913699427
ارم نے سوال کیا کہ ارم نامی صارف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال کیا کہ کدھر گئیں آپ کی دھمکیاں اور ڈراوے کہ میں یہ کر دوں گا وہ کر دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1870010886943080725
عبداللہ ریحان نے ردعمل دیا کہوزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلٰی کے پی کے علی امین گنڈاپور کی ملاقات ۔ گولی کیوں چلائی کا بیانیہ تو اپنی موت آپ مر گیا ۔
https://twitter.com/x/status/1870163069382332877
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gandaph111i3.jpg